پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی اہم شخصیات کا پی ٹی آئی جوائن کرنے کے ارادوں کا انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کرتے ہی دھماکے دار انکشافات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اپنے تازہ ترین بیان میں انھوں نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کئی اہم ترین شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کےلئے لائن لگائے کھڑی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ادھر مسلم لیگ (ن) کے بھی سرکردہ رہنما پاکستا ن تحریک انصاف میں شامل ہونے کےلئے پت تول رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان سے صحافی نے سوال کیا کہ وہ اہم رہنماکون ہیں تو انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پانچ پیاروں کو تو ہر کوئی جانتاہے ۔لیکن ان میں پانچ میں سے ایک پیارا بہت جلد تحریک انصاف کو پیارا ہونے والا ہے۔وہ کون ہے ۔اس بارے میں بہت جلد لوگوں کو پتہ چل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں