شیر کے بچے قانون کے سامنے۔۔۔ ؟جے آئی ٹی تحقیقات کی تصاویر نے شریفوں کو ہلا کر رکھ دیا

وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک ہلچل مچ گئی ۔اس تصویر کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کے اس کو کس نے لیک کیا ہے ۔یہ تصویر اٹھائیس مئی کیہے جس میں وہ کرسی پر اکیلے بیٹھے نظر آرہے ہیں اور تفتیش کاروں کو جوابات دے رہے ہیں۔تجزیہ کار حیران ہیں کہ اتوار کے دن سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگئی؟ جے آئی ٹی کے تندو تیز سوالات کا جواب دینے کے بعد حسین نواز میڈیا کے سامنے آتے ہی شیر بن جاتے ہیں ۔ کل بھی جب حسین نواز پیشی کے بعد میڈیا کے سامنے آئے تو انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی جتنی بار طلب کرے گی اتنی بار پیش ہوں گے اور بہت جلد سچ سپریم کورٹ کے سامنے آ جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں حسین نے بتایا لندن کے فلیٹس کوئی متنازع نہیں اس حوالے سے عدالت میں دیئے گئے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ تمام الزامات باتوں کی حد تک رہے کوئی ایسا ثبوت ہے ہی نہیں جو سامنے لایا جا سکے۔ ماضی میں بھی پورے خاندان نے احتساب کا سامنا کیا ہے۔ واضح رہے پاناما کیس کی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ایف آئی اے کے ایڈنشل ڈائریکٹر واجد ضیاء کی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی 22 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کریںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں