2 مرتبہ نکاح کرنے والے پاکستانی جوڑا۔۔۔آپ بھی محتاط ہو جائیں

ا2 مرتبہ نکاح کرنے والے پاکستانی جوڑے کی دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ روز سے ایک نوجوان شادی شدہ پاکستانی جوڑے کی کہانی گردش کر رہی ہے۔ اس جوڑے کی جانب سے 2 مرتبہ نکاح کیا گیا۔ لڑکے کا تعلق ایک سنی خاندان سے ہے جبکہ لڑکی کا تعلق ایک اہل تشیع گھرانے سے ہے۔ اسی باعث دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ نکاح سنی اور اہل تشیع دونوں عقائد کے مطابق کروایا جائے۔دونوں 3 سال پہلے یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ملے تھے۔ دونوں کو اپنے اپنے خاندانوں کو راضی کرنے میں 3 ماہ لگے۔واضح رہے کہ سنی عقائد کے مطابق نکاح ایک مولوی کی جانب سے پڑھایا جاتا ہے جبکہ اہل تشیع کے عقائد کے مطابق نکاح دو مولویوں کی جانب سے پڑھایا جاتا ہے۔