کپتا ن نے لیگیوںپر بجلیاں گرا دیں ۔۔۔ بڑا ببر شیر ہاتھ سے نکل گیا،پی ٹی آئی میں جشن کا سماں

پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تو بہت سے رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے لائن لگائے کھڑے ہیں مگر مسلم لیگ ن کے بھی بہت سے رہنما آئندہ روز میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے 5 پیاروں میں سے ایک پیارا بھی آئندہ چند روز میں تحریک انصاف کو پیارا ہوسکتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پیارا کون ہے تو انہوں نے کہا کہ پانچ پیاروں کو سب جانتے ہیں جو ایک پیارا ساتھ چھوڑنے والا ہے وہ کون ہے تو آپ کو چند روز میں اس بارے معلوم ہوجائے گا۔