نواز شریف نے استعفے کافیصلہ کرتے ہوئے اگلے وزیراعظم کانام فائنل کر دیا

پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کولیکروزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اس قدرخوفزدہ ہوگئے ہیں کہ انہوں نے استعفے کافیصلہ کرتے ہوئے اگلے وزیراعظم کانام فائنل کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے طرزتفتیش کے باعث وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف پاکستان کے وسیع ترمفادمیں استعفیٰ دینےپررضامندہوگئے ہیں ۔سینئرصحافی ڈاکٹرشاہدمسعودنے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم نےپلان بی تیارکرتے ہوئے ایازصادق کانام بھی سوچاتھاتاہم اسپراس لیےعمل نہیں کیاگیاکیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی لاہورمیں،خودمیاں نوازشریف بھی لاہورمیں اوراب اگلاوزیراعظم بھی لاہورمیں تواس سے پروٹوکول کابہت مسئلہ ہوجائےگا۔سینئرتجزیہ نگاروں کے مطابق منی ٹریل کیس بہت پیچیدہ صورتحال اختیارکرگیاہے ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق اگروزیراعظم اب بھی استعفیٰ نہیں دیتے تواس کیس کے براہ راست اثرات سے ان کے بچے بہت متاثرہوتے۔اس لیے انہوں نے خاموشی سے احسن اقبال کے نام پررضامندی ظاہرکردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں