پانا ما کیس: شریف فیملی کے وکلاء کو فیس کی عدم ادائیگی ۔۔۔معاملہ طول پکڑ گیا

شریف فیملی گزشتہ کئی ماہ سے پاناما لیکس کیس میں مصروف عمل اپنے سینئر وکلاءکو فیس کی مد میں اب تک ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا گیا ہے۔ شریف فیملی کی لیگل ٹیم تین وکیلوں مخدوم علی خان، شاہد حامد کو کیس کی مد میں اب تک ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا گیا ہے۔ شریف فیملی کی لیگل ٹیم تین وکیلوں مخدوم علی خان، شاہد حامد اور سلمان اکرم راجہ پر مشتمل ہے۔ شاہد حامد نے کیس میں مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نمائندگی کی۔ذرائع کے مطابق شاہد حامد کو ان کے موکلین کی جانب سے فیس ادا نہیں کی گئی، حتیٰ کہ انہوں نے اپنے موکلین سے رابطہ بھی کیا۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا شریف فیملی کے دوسرے 2 وکلاءکو بھی فیس ادا نہیں کی گئی۔ تاہم شاہد حامد نے میڈیا سے گفتگو میں فیس کی عدم ادائیگی پر کہا کہ فیس کی عدم ادائیگی کا معاملہ میرے اور میرے موکلین کے درمیان ہے اس لئے وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں