وزیر اعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک ساتھ ایسا کام کر دیا کہ جا ن کر آپ بھی داد دینگے

وزیر اعظم محمد نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن میں ہونے والے حملوں پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی دکھ ہے دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے عمران خان نے کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعاگو ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔