بھارت نے ماحولیاتی معاہدے پر دستخط اربوں ڈالر اکٹھے کرنے کے لئے کیے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے ماحولیاتی معاہدے پر دستخط ااس کیے تاکہ وہ اربوں ڈالر حاصل کرسکے۔ صحافیوں کو دی گئی بریفنگ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کوئلے کے سینکڑوں اضافی پلانٹ بنا سکتا ہے۔اور اس معاہدے کے مطابق بھارت 2020تک اپنے کوئلے کے پلانٹ دگنے کرنے کا مجاز ہو گا۔ یورپ کو بھی کوئلوں کے پلانٹ تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن امریکہ ایسا کرنے کا مجاز نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت یہ پلانٹ اس لیے بنا رہا ہے تاکہ ترقی یافتہ ملکوں سے اربوں ڈالر حاصل کر سکے۔ امریکی صدر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ بھارت پلانٹوں کی تعمیر پیسہ حاصل کرنے کےلئے کر رہا ہے۔انھوں نے بھارت امریکہ تعلقات کے دعوے کو ایک بار پھر چمکانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امریکہ سے پہلے سے بھی زیادہ گہرے تعلقات چاہتا ہے جس طرح اوبامہ دور میں تھے۔ ماحولیاتی معاہدے پر بھارت کا دستخط کرنا کسی لالچ یا دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے اس بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ درست نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں