رمضان المبارک میں کوکا کولا، پیپسی اور سپرائٹ پینے ۔۔۔! مولانا طارق جمیل نے خطرناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنکس لوگوں کے مزاج میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے عوام کو کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ہمارے زندہ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے جسم میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کا مسلسل اخراج کیا جاتا رہے۔ تاہم آج کل ہم جو کولڈ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ موجود ہوتی ہے جو ہمارے جسم میں جا رہی ہے اور ہماری موت کا باعث بن سکتی ہے۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ان کولڈ ڈرنکس اور غیر معیاری غیر خالص خوراک کے استعمال کے باعث لوگوں کے مزاج بگڑ رہے ہیں لوگوں کے مزاج میں غصہ بھرتا چلا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں