معروف بھارتی موسیقار ہمیش ریشمیا نے اہلیہ کومل کو طلاق دیدی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف موسیقار، گلوکار اور اداکار ہمیش ریشمیا اور ان کی اہلیہ کے درمیان 22 سالہ رفاقت ختم ہو گئی ۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سوائم ہے۔انڈین میڈیا میں خبریں ہیں کہ ہمیش ریشمیا کی گرل فرینڈ سونیا کپور اس طلاق کی ذمہ دار ہیں جو آج کل ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ دونوں نے گزشتہ سال علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور طلاق کیلئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔تاہم ہمیش ریشمیا کی سابق اہلیہ نے ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور ہمیش ایک دوسرے کی اب بھی عزت کرتے ہیں۔ہم دونوں کے درمیان طلاق کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا۔ ہم دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے خاندان کا حصہ رہیں گے۔ کسی کو ہمارے ذاتی مسئلے میں ٹانگ اڑانے اور اس پر کسی قسم کی بیان بازی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔