گجرات،بھائی نے زیادتی کی شکار بہن کو قتل کر دیا

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات میں بھائی نے زیادتی کی شکار بہن کو ہی مار ڈالا۔ شازیہ سے زمیندار کے بیٹے نے 5 روز قبل مبینہ زیادتی کی تھی۔ والدہ نے کہا ہے کہ ملزم کی عدم گرفتاری پر بھائی منیر احمد نے بہن کو قتل کر دیا۔ ملزم کو نہ پکڑنے والی پولیس نے قاتل بھائی اور اسکے ساتھی عبدالرحمن کو پکڑ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے راضی نامے پر زور دیتی رہی۔ لڑکی کے قتل کے بعد پولیس نے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔