نوازحکومت 100 دن سے پہلے ختم ہو جائے گی‘ شیخ رشید کی نءی تاریخ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ۔ شیخ رشید نے حکومت کے جانے کی نئی تاریخ دیدی، نون لیگ والوں کو نہ چھوڑنے کا اعلان بھی کر ڈالا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد گزشتہ روز کے واقعے کے محرک ملک نور اعوان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک اور درخواست دینے کیلئے پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پھر تھانے میں حاضر ہوا، رات مختلف دفعات لگائی گئی تھیں، دفعہ 25 ڈی لگائی گئی تھی جو منسوخ کر دی گئی ہے،
 وزیر اعظم ہاؤس میں نور اعوان کی تصاویر ہیں، آج سپیکر کو تحریک استحقاق جمع کرائی ہے، تہران کی اسمبلی میں حملہ ہو سکتا ہے تو ہماری اسمبلی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نور اعوان کا ڈپٹی سپیکر نے کارڈ بنایا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے جا رہا ہوں، اگر ایکشن نہ ہوا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا، یہ سب کچھ کیا دھرا نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے، میری جان کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہونگے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ اسمبلی پر سچ مچ حملہ ہو جائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ سے پہلے حکومت کی سیاسی رپورٹ جاری ہو جائے، شیخ رشید کا انتباہ، کہتے ہیں نور اعوان کی کیپٹن صفدر کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں