راولپنڈی:گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 3 افراد زخمی

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) چکری روڈ پر گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 3 افراد زخمی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کے باورچی خانے میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث اہلخانہ متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ، چکری روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس سے گھر کے باورچی خانے میں آگ لگ گئی اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جو واقعے کے وقت باورچی خانے ہی میں موجود تھیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر یا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔