شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد بھی بھارتی میڈیا کا پاکستانی وزیر اعظم کے بارے میں زہریلا پراپیگنڈا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا ہمہ وقت اپنے ٹی وی چینلوں پر پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا اگلنے میں مصروف ہے۔ حیران کن بات ہے کہ کروڑوں بھارتی گٹروں اورنالیوں کے کنارے رہ رہے ہیں اور چوہے اور چھپکلیوں سے پیٹ بھر رہے ہیں لیکن بھارتی میڈیا ہے کہ اسے پاکستان کے خلاف زہر افشانی سے فرست نہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں گزشتہ روز نوازشریف اپنی رسمی تقریر کے اختتام پر ردعمل کا جائزہ لے رہے تھے اور اسی دوران ان کا مائیک آن تھا جس کی نشاندہی ان کے عقب میں بیٹھے وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر اکمل عزیز نے کی وہ پروٹوکول کے تحت وزیر اعظم کے عملے کا حصہ ہیں ان کے توجہ دلانے پر وزیر اعظم نے اپنے مائیک کا بٹن بند کردیا۔ روزمہ جنگ کے سینئر صحافی صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق یہ منظر ٹیلی ویڑن کے ذریعے لائیو دکھایا جارہا تھا اور بھارتی میڈیا کے مبصروں نے میڈیا کے مبصروں نے اسے انتہائی منفی رنگ دیکر پیش کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم فوج سے رہنمائی حاصل کر کے اپنی بات کرتے ہیں ان کے زیریلے تبصروں میں یہاں تک کہا گیا کہ وزیر اعظم نوازشریف سے بات کرنا فضول ہے اور جو لوگ بھارت میں بیٹھ کر اس امر کا پرچار کرتے ہیں کہ نوازشریف اور پاکستان سے سلسلہ جنباتی استوار کیا جائے وہ خود دیکھ لیں کہ نوازشریف فوج سے ہدایات لے رہے ہیں اب اس کا پول کھل گیا ہے یہی وجہ ہے کہ نوازشریف پکڑائی نہیں دے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں