بریکنگ نیوز۔۔۔ نواز شریف حاضر ہوں۔۔۔جی آئی ٹی نے وزیر اعظم کو طلب کر لیا

پاناما کیس پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے حسن اور حسین نواز کے بعد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاناما کیس پر بنائے جانے والی تحقیقاتی کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے ۔ نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے صبح 11 بجے جبکہ اسحاق ڈار شام 5 بجے پیش ہو نگے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں ۔