پا کستان کے بڑے شہر میں خطر نا ک حملہ ، اہلکا ر جا ںبحق

سریاب روڈ پر پولیس ناکے پرنامعلوم عناصرنے فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔ موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریاب روڈپرپولیس نے ناکہ لگایاہواتھاکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ریسکیوذرائع کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونیوالے افرادکوسول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔دوسری جانب پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکرمشتبہ افرادکیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں