ریحام خان نے پشاور میں صوبائی حکومت اور عمران خان کے بارے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پشاورمیںینگ ڈاکڑزسے ملا قات کی اور صوبائی حکومت اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسیحائوں پر لاٹھی چارج کرنا کہاں کا انصاف ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا،انہوں نے ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے طور پر ان کےحتجا ج کیمپ کا دورہ کیا اوران کے مسائل سنے ۔ڈاکٹرز نے ریحام خان سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ان کے مسائل کوحل کر نے میں صوبا ئی حکومت کو ئی اقدامات نہیں کر رہی۔جبکہ آج کیمپ میں 28دن گز رچکے ہیں ،مگر حکو مت کی جانب سے کو ئی بھی نما ئندہ مز اکر ات کے لیے کیمپ نہیں آیا،ریحام خان کا کہنا تھا کہ طالبان سے بات کرتے سکتے ہیں تو ڈاکٹروں سے کیوں نہیں۔