بڑے کھلاڑی اپنی ٹیم میں شامل کر لیے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف پر کرپشن ٗمنی لانڈرنگ، ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے ٗقطری سچ ہوتا تو سپریم کورٹ میں آکر ٹرانزکشن دکھادیتا ٗ اقتدار میں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں بنانا کرپشن ہے ٗ ن لیگی جس جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھایاں بانٹ رہے تھےاب اس پر تنقید کررہے ہیں ٗ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ٗ سپریم کورٹ پیر کو وزیراعظم سے استعفیٰ لے ٗسابق صدر آصف زرداری کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے آئندہ الیکشن میںتحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کریگی۔پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کی پی ٹی آئی میںشمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے ایسے پیش ہوئے جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو ٗنواز شریف نے جھوٹ بولا کہ ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں انہوںنے کہاکہ اقتدار میں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں بنانا کرپشن ہے، اسمبلی اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گیا ، قطری سچ ہوتا تو سپریم کورٹ میں آکر ٹرانزکشن دکھادیتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، نواز شریف منی لانڈرنگ کے مجرم ہیں، قوم اور پی ٹی آئی نواز شریف کو عدالت کا فیصلہ ماننے پر مجبور کردے گی، الیکشن جیتنے سے پانچ سال تک چوری اور منی لانڈرنگ کرنے کا لائسنس نہیں مل جاتا۔ایک صحافی کے سوال پر کہ آصف زرداری کو کب اپنی پارٹی میں لارہے ہیں؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ زرداری کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ قطری کا خط جھوٹ ہے، قطری سے کہتا ہوں کہ صرف اپنی بینک ٹرانزکشن دکھا دیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تقریر میں قطری شہزادے کا ذکر ہی نہیں تھا،نوازشریف سپریم کورٹ گئے تو وہاں بیان میں قطری خط لے آئے ٗن لیگ کے قائد اپنے بچوں کے سرپر ہاتھ رکھ کرکہہ دیں کہ قطری کاخط فراڈ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگی جس جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھایاں بانٹ رہے تھے اب اس پر تنقید کررہے ہیںدراصل یہ لوگ جے آئی ٹی کو مینج نہیں کرسکے اس لئے اب اس پر حملے کررہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ نواز شریف پر چار الزامات ہیں ٗان کا جواب چاہیے،پراپرٹیز کیسے لیں اور پیسہ باہر کیسے گیا، ان باتوں کا جواب چاہئے۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ کیسے نہیں مانیں گے ٗہم آپ سے زیادہ لوگوں کو سڑکوں پر نکالیں گے ٗآئندہ الیکشن میںتحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم ترس رہی ہے کہ ملک میں بڑے بڑے چوروں کو پکڑا جائے، جب تک جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے، تب تک نواز شریف استعفیٰ دیں۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جے آئی ٹی پر بڑا حملہ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ(ن) جے آئی ٹی کو رشوت دینے میں ناکام ہوگئی ٗجے آئی ٹی حکومت کے دباؤ میں نہیں آئی جس کے باعث تمام سرکاری محکمے مل کر جے آئی ٹی کو ناکام بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ سپریم کورٹ پیر کو جے آئی ٹی کی رپورٹ کی سماعت میں نواز شریف کو تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہونے کا حکم دے۔ نواز شریف سازش کا الزام لگا کر فوج اور سپریم کورٹ پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، یہی دو ادارے ہیں جو ان کے کنٹرول سے باہر ہیں باقی سارے تو انہوں نے مفلوج کردیے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ نواز شریف اور زرداری کو فرشتے بھی دے دئیے جائیں تو چوری نہیں رکے گی کیونکہ رہنما ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ہونا بڑا ظلم ہے اورہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اگر وزیراعظم بنا تو کبھی ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دوں گا۔ خواجہ آصف نے خواتین سے متعلق نامناسب زبان استعمال کی جس کی سخت مذمت کرتے ہیں اس حوالے سے نواز شریف اور مریم نواز کو کارروائی کرنی چاہیے۔