پنجاب میں عیدکی چھٹیاں کتنی ،اعلان ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالفطرکی تعطیلات کااعلان کردیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عیدالفطرکے موقع پر26سے 28جون تک چھٹیاں ہوں گی،عیدالفطرکی چھٹیوں کے حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔یادرہے کہ محکمہ موسمیات نے اس بات کاقوی امکان ظاہرکیاہے کہ عیدالفطرکے لیےچاند25جون بروز اتوارکی شام دیکھاجاسکے گا۔تاہم چاندکاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیاجائے گا۔