ایشیائی ترقیاتی بینک کے انکار کے بعد چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آ گیا

اسلام آباد(ویب نیوز) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈنگ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے انکار کے بعد پاکستان کی مدد کے لیے چین میدان میں آ گیا۔ منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنانے پر بھی رضامندی ظاہر کردی ۔دیامر بھاشا ڈیم 4500میگاواٹ کا منصوبہ ہے مگر تعمیر کے لیے 14ارب ڈالر کہاں سے آئیں گے، چین نے پاکستان کی پریشانی دور کرنے کی حامی بھرلی،منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنانے پر آمادگی ظاہر کر دیچیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا کے ماڈلز کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، ڈیم اور پاور جنریشن چین نے بھی منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کی پیشکش کی ہے، کون سا ماڈل اپنانا ہے جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 2006 میں فنڈز فراہم کرنے کا یقین دلایا لیکن دس سال بعد گلگت بلتستان کو متنازعہ علاقہ قرار دے کر فنڈز کی فراہمی سے انکار کر دیا۔ پرویز مشرف نے 2006 جبکہ یوسف رضا گیلانی نے 2011 میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تاہم تعمیرابھی تک شروع نہ ہو سکی۔دیامیربھاشا ڈیم سے سالانہ 18 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی زخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی، چیئرمین واپڈا کے مطابق ڈیم کیلئے 85 فیصد زمین حاصل کر لی گئی، اس منصوبے سے تیس ہزار افراد متاثر ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں