عام انتخابات سے صرف ایک سال پہلے انٹر اپارٹی الیکشن کروانے سے تحریک انصاف کو مشکلات ہوںگی، چودھری سرور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پلان کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن بروقت نہیں منعقد کیے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور کہنا تھا کہ جیسے ہمارا پلان تھا کہ انٹر پارٹی الیکشن بروقت کروائیں گے تو اس وقت انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا۔ اور اب یہ الیکشن کروائے گئے ہیں ۔ جبکہ جنرل الیکشن میں بھی ایک سال رہ گیا ہے تو اتنی کم مدت میں الیکشن کروانے سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر پچھلے سال انٹرا پارٹی الیکشن ہو جاتے تو میں پنجا ب کا صدر ہوتا۔ چودھری سرور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پاکستا ن تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ ووٹوں کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ہرا دے گی تو مسلم لیگ (ن) کے پاس ووٹ بھی زیادہ ہیں اور ان کے پاس پیسہ بھی بہت ہے۔تحریک انصاف کو قومی سوچ اور نظریات کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں