وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرنے والے شخص پر وکلاءکا تشدد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کرنے والے شخص کی پٹائی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق لاہورہائیکورٹ بار کے تحت ہفتہ وار میٹنگ جاری ک تھی کہ سول کپڑوں میں ملبوس ایک نامعلوم شخص نے اٹھ کر وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دیے ۔ جس پر وکلاءنے مشتعل ہو کر اس پر تھپڑوں کی بارش شروع کر دی۔ وکلاءہر جمعرات کو وزیر اعظم کے خلاف یو م سیاہ مناتے ہیں ۔ تاہم آج سول کپڑوں میں ملبوس نامعلوم شخص نے عین اسی روز وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کی جس سے وکلاءمشتعل ہوگئے اور اسے بری طرح مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ بعد میں اس نامعلوم شخص کو شناخت کےلئے سکیورٹی روم لے جایا گیا۔ؒٓ