پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے،10 افراد جاں بحق

پاراچنار(ویب ڈیسک )پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں دھماکے ٹل اڈہ کے علاقے میں ہوئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکوں کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پاراچنار کے پولیٹیکل ایجنٹ نے دھماکوں میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے کے لیے ٹل اڈہ پر جمع تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں