جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانا تو خیر حکومت کی سٹریٹیجی کا حصہ ہے،کاشف عباسی

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی ،اینکر اور تجزیہ کار کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانا تو خیر حکومت کی سٹریٹیجی کا حصہ ہے تا ہم کچھ غلطیاں جے آئی ٹی سے بھی ہوئیں جنھیں اجاگر کرنا تو بحرحال درست نہ ہو گا لیکن ان کی واضح نشاندہی ہوتی رہی۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کال کا معاملہ ہو یا تصویر لیک ہونے کی کی بات ۔یہ وہ چیزیں ہیں جو ایک سقم یا ایک خلاءپیدا کردیتی ہیں جن پر سپریم کورٹ یا جے آئی ٹی کو دھیان رکھنا چاہیے کہ ایساکم سے کم ہو ۔انھوں نے کہا کہ حکومت جے آئی ٹی کو متنازعہ اسی لیے کرنا چاہتی ہے کہ تاکہ کل جیسے ہی فیصلہ ان کے خلاف آئے تو یہ لوگ ایک دم سے شور مچا سکیں کہ دیکھا ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ جے آئی ٹی تعصب کا مظاہرہ کررہی ہے اور جانبدار ی کا مظاہرہ کر رہی ہے وغیرہ وغیرہ۔ اور اس میں شامل جو فلاں فلاں افراد ہیں ان پر ہمارے تحفظات تھے۔ اور اسی قسم کے تنازعات کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اثر انداز ہوا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں