عمران خان نے آئندہ الیکشن تک شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے آئندہ الیکشن تک شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن تک شادی نہیں کریں گے۔ لگ رہا ہےکہ پاناما کا ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں۔ سیاسی مصروفیات کے باعث شادی کیلئے وقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کئی مرتبہ تیسری شادی کا باتوں باتوں میں اشارہ دے چکے ہیں۔