سیاسی رہنما کہاں کہاں عید کریںگے ‘جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(ویب دیسک) سیاستدان بھی میٹھی عید کا تہوار جوش و خروش سے منائیں گے۔ صدر ممنون حسین اسلام آباد جبکہ وزیراعظم لندن اور آصف زرداری لندن یا نواب شاہ میں عید منائیں گے۔ عمران خان کی عید کوہستان میں ہوگی۔ عید خوشیاں اور محبت بانٹنے کا دن ہے۔ کچھ سیاستدانوں کی عید آبائی علاقوں جبکہ چند کی بیرون ملک ہو گی۔ صدر ممنون حسین اسلام آباد میں عید منائیں گے۔سیاسی جھمیلوں سے دور وزیراعظم نواز شریف کی عید سات سمندر پار لندن میں ہوگی۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری عید لندن یا نواب شاہ میں منائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری خوشی کے موقع پر کارکنوں کو یاد رکھیں گے اور نوڈیرو میں عید منائیں گے۔ والدہ کی قبر پر حاضری بھی دیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوہستان جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لندن میں عید کریں گے۔ خورشید شاہ کی عید آبائی علاقے سکھر میں گزرے گی جبکہ شیخ رشید راولپنڈی میں عید منائیں گے۔اعتزاز احسن لاہور، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سعودی عرب اور اسفند یار ولی عید پر چارسدہ میں موجود ہوں گے۔