وزیر اعظم نواز شریف کی تاریخ پیدائش 25دسمبر نہیں۔۔۔جے آئی ٹی تحقیقات میں سچ کھل کر سامنے آگیا

 نواز شریف کا برتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے، تاریخ پیدائش غلط درج ہے، مبشر لقمان کا نجی ٹی وی چینل پروگرام میں انکشاف۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے اینکر مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے اپنے پروگرام میں دیگر شرکا سے سوال کیا کہ میں نے سنا ہے کہ نوازشریف کا برتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے اور اس میں درج تاریخ پیدائش بھی غلط درج ہے۔ جس پر پیپلزپارٹی رہنماکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایک نجومی کے کہنے پر اپنی تاریخ پیدائش 25دسمبر لکھوائی تھی ۔ پروگرام میں سینئر صحافی اسد کھرل بھی شریک تھے جن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کسی نے قائداعظم ثانی کہہ دیا تو انہوں نے اپنی سالگرہ 25دسمبر لکھوا لی ۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی وزیر اعظم نے اپنی سالگرہ کی تاریخ اپنی مرضی سے لکھوائی ہے تو کیا انہیں صادق اور امین کہا جا سکتا ہے؟