ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ، 60 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

میانوالی (ویب نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔میانوالی کے علاقوں مکڑوال، چاپری اور پپلاں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔اس دوران 23 افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔چنیوٹ سے 25، بھکر سے 9جبکہ وہاڑی سے4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا۔بہاولپور اور منڈی بہاالدین میں کارروائیوں کے دوران 6افراد کو گرفتار کرکے شراب کی500 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔