بہاولپور میں ٹینکرحادثہ ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی میدان میں آگئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور میں آئل ٹینکر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کو سول انتظامیہ کےساتھ بھرپورتعاون اورامدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات جاری کردیں ۔ اس موقع پر آرمی ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردیئے جو زخمی اورجاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کرنے میں سول انتظامیہ کےساتھ تعاون کررہے ہیں۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نو حادثےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں میں ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔آرمی چیف نے ریسکیو،ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹرامدادی کارروائیوں کے لئےروانہ ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں