مشکل حالات میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا بڑا انکشاف ، پاکستان کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام نے پاکستان کے حکام کو خبر دار کر دیا ہے کہ لشکر جھنگوی تحریک طالبان پاکستان سے زیادہ خطرناک دہشت گرد تنظم ہے۔ سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی ان کی نظر میں زیادہ خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے۔لشکر جھنگوی تحریک طالبان سے بھی زیادہ خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے کیونکہ اس کی موجودگی ملک کے شہری علاقوں میں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے سابق آئی ایس آئی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان کو اس معاملے میں محتاط رہنا ہو گادونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں توازن ہونا چاہیے۔ چین اس منصوبے کی مدد سے ہم سے کہیں گنا زیادہ فائدہ اُٹھا ئے گا۔