سابق سپیکر سندھ اسمبلی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں اہم ترین سیاسی شخصیات کے شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور عید الفطر کے بعد پی ٹی آئی نے پنجاب کو چھوڑ کر اب سندھ کا رخ کر لیا ہے۔سندھ کے سابق سپیکر اسمبلی اور سابق پاکستانی سفیر عبداللہ حسین ہارون نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق عبد اللہ حسین ہارون جو کہ کراچی کی جانی مانی سیاسی اور سماجی شخصیت ہیں ۔سابق سپیکر سندھ اسمبلی بھی رہ چکے ہیں اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے عبد اللہ حسین ہارون کے اس فیصلے کے بعد سندھ میں پارٹی عہدیداران کی بھی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں