شریف خاندان کی اہم ترین شخصیت کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے احکامات کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ لیکس کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے وزیر اعظم ،ان کے بھائی، ان کے بچوں اور ان کے کزن کے بعد ان کے خاندان ہی ایک اور اہم ترین شخصیت کے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مریم نواز کے بعد جے آئی ٹی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو بھی بلوا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے دو جولائی کو وزیر اعظم کے کز ن طارق شفیع ، تین کو حسن نواز،چار کو حسین نواز جبکہ پانچ جولائی کی صبح گیارہ بجے مریم نواز کو جوڈیشل اکیڈمی میں پیش ہونے کے احکامات جاری کرر کھے ہیں۔واضح رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ شریف خاندان میں اب تک اگر کسی نے کوئی سچ بولا ہے تو وہ کلثوم نواز نے بولا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں