پیپلزپارٹی کے اہم رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی جسے سیاسی میدان میں کچھ عرصے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے کو ایک بڑے افسوسناک سانحہ سے بھی گزرنا پڑ گیا ہے۔اہم رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔نیو زویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن نثار بلوچ کا ٹریفک حادثے میں انتقال ہو گیا ہے۔نثار بلوچ جو اندرون سندھ میں اپنے آبائی علاقے میں عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد کراچی واپس جا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آگیا ۔جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے انھیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مرحوم کے قریبی افراد اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات کراچی پہنچ گئیں۔