جمشید دستی کو رات کے اندھیرے میں جیل سے کہاں لے جایا گیا۔۔۔بہن نے راز فاش کر دیا

بھائی کی جان کو خطرہ ہے‘ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بھائی سے ملنے نہیں دیا گیا‘رکن اسمبلی کی ہمشیرہ کی بات چیت م مظفرگڑھ میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جیل منتقلی کے خلاف درجنوں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔جمشید دستی کو ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی اطلاع پر خواتین نے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین میں شامل جمشید دستی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ رات ایک بجے بھائی کو ڈی جی خان سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ ان کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بھائی سے ملنے نہیں دیا گیا۔ان کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بھائی سے ملنے نہیں دیا گیا۔