معلون سلمان رشدی جنسی ہوس کی تسکین کیلئے کیا فرمائش کرتھا ؟سابق بھارتی بیوی نےسب بتا دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہوس زادہ ملعون سلمان رشدی کی کئی بیویوں میں سے ایک بھارتی شہری پدما لکشمی ہے.پدما لکشمی نے اب اپنی کتاب ”لو، لاس اینڈ وٹ وی ایٹ“ (Love, Loss and What We Ate) میں اس ملعون کے شرمناک چہرے سے پردہ اٹھا دیا ہے. اپنی کتاب کے متعلق پیپل میگزین(People magazine) سے گفتگو کرتے ہوئے 45سالہ پدمالکشمی نے کہا کہ ”میری ملعون رشدی کے ساتھ شادی عدم تحفظ اور حسد کی وجہ سے ٹوٹی، رشدی میری کامیابیوں سے حسد کرتا تھا. جب میری تصویر نیوزویک کے فرنٹ پیج پر چھپی تو رشدی نے میری انتہائی حوصلہ شکنی کی.اس نے کہا ’نیوز ویک نے میری تصویر اس وقت شائع کی جب کوئی میرے سر میں گولی مارنے کی کوشش کر رہا تھا.‘ میں صرف اپنی شناخت چاہتی تھی.“ پدما لکشمی نے اس ہوس پرست شخص کے متعلق انکشاف کیا کہ ”جب میں ایک اندرونی مرض کی وجہ سے مخصوص دنوں میں اس کی جنسی خواہش کی تکمیل نہ کر پاتی وہ مجھے فالتو چیز قرار دیتا اور کہتا کہ تم سے شادی کرکے میں نے گھاٹے کا سودا کیا ہے.اس کے انہی طعنوں کی وجہ سے میں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا اور بالا?خر اس سے الگ ہو گئی.“ واضح رہے کہ ملعون رشدی اور پدما لکشمی کی شادی 2004ئ میں ہوئی تھی، جب ملعون کی عمر 51سال تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں