پیپلز پارٹی کو بڑ ا دھچکا لگ گیا ، اہم رہنما جا ں بحق

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نثار بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن نثار بلوچ ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ نثار بلوچ اپنے آبائی علاقہ میں عید الفطر کی چھُٹیاں منانے کے بعد کراچی واپس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں