مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران قانونی کے ساتھ ساتھ سیاسی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی سیاسی شخصیات جو عرصہ دراز سے ناراض تھیں ۔اب دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ ،دوست محمد کھوسہ اور نصر اللہ دریشک سمیت کئی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ذوالفقار کھوسہ اور دوست کھوسہ سے بھی پارٹی قیادت معاملات طے کررہی ہے جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد یہ شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں