نواز شریف چار سالوں میں چار مرتبہ اسمبلی آئے،آصف علی زرداری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف چار سالوں میں اسمبلی میں چار مرتبہ وزیر اعظم آئے کیا جمہوری وزیر اعظم کو ایسا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ا س سے زیادہ تو مرحوم محمد خان جونیجو اسمبلی آیا کرتے تھے۔انھوں نے کہا کہ اگر میں اپنے دور میں اقتدار اپنے نمائندوں کو منتقل نہ کرتا تو آج نواز شریف ملک کے صدر بنتے ہوتے ۔آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم عالمی جنگ ہاررہے ہیں۔ دو سال سے وزیر اعظم سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ایک الگ وزیر خارجہ مقرر کیا جائے مگر وہ نہیں سنتے۔آصف علی زرداری نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمیں چھوڑ کر جانے والے گندے انڈوں کے ساتھتصویریں تو بنا رہے ہیں لیکن وہ ان کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ چھوٹے موٹے گندے انڈے وہی ہیں جنھوں نے سندھ میں عوام کی خدمت کی بجائے وڈیرہ شاہی قائم کیے رکھی۔انھوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو ٹکٹ دیتے وقت بہت کچھ سوچناسمجھنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں