بھا رتیو ں نے تو حد ہی کر دی

نجی بھارتی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں ایک مشہورڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای اوپرخواتین سے جنسی زیادتی کاالزام لگ گیا۔جبکہ ایک تقریب میں شریک معروف بھارتی اداکاراکشے کمارکی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ جوخودبھی ایک مشہوراداکارہ رہ چکی ہیں انہوں نےاپنے ایک کال میں لکھاکہ انہیں بھی جنسی طور پرہراساں کیاگیا ۔ٹوئنکل کھنہ نے کہاکہ ایک دن جب میں کارمیںبیٹھی ہوئی تھی تومجھے ایک ایسامیسیج آیاجسے پڑھ کرمیں نے روناشروع کردیا۔میں نے یہ میسیجز اپنے دولت مندکلائنٹ کودکھائے اوراسے کہاکہ میں کچھ نہیں سمجھ رہی ہوںکیونکہ میں صرف اتناچاہتی تھی کہ اپناپروجیکٹ پروفیشنل طریقے سے ختم کروں۔بھارت کے دورے پرآئی ہوئی ہالی ووڈ اداکارہ ایشلے جوڈ نے انکشاف کیاہےکہ ان کے ساتھ 14 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کی گئی ۔بھارت کے دورے پر آئی ہوئی ہالی ووڈاداکارہ ایشلے جوڈ نے عورتوں اور بچیوں کےساتھ جنسی کارروائیوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ وہ بھی جنسی زیادتی اور حراساں کئے جانے والے واقعہ کا شکار رہی ہیں۔انھوں نےبتایاکہ جب وہ سات برس کی تھیں تو ان کے ساتھ بدفعلی کی گئی اورجب وہ 14 برس کی تھیں توان کےساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ انھوں نے مزید بتایاکہ 1998 میں بھی ان کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔اڑتالیس سالہ اداکارہ نے بتایاکہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انھیں کسی اور ملک نہیں لے جایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں