افغانستان: طالبان کے حملے میں 13 محافظ ہلاک

کابل (ویب ڈیسک )افغانستان کے شمال میں طالبان کے حملے میں 13 محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔بلخ پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان شیر جان درّانی کے مطابق طالبان نے صوبہ بلخ کے علاقے مسجد سفید میں آپریشن سے واپس لوٹنے والے محافظوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 13 محافظ ہلاک ہو گئے ہیں ۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور دعوی کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 محافظ کمانڈر تھے۔واضح رہے کہ علاقے میں دو روز قبل طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا۔