شکار پور کی دو برادریوں میں تصادم، 10افراد ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع شکار پور میں کچے کی جتوئی برادری کے دو گروہوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں د س افراد ہلاک ہو گئے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق سندھ میں شکار پور کے کچے کے علاقے میںبڈانی اور سعید خانانی کے گروہ آپس میں مورچہ بند ہو کر متصادم ہو گئے ۔فائرنگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔دونوں گروہ لڑائی کےلئے بھاری ہتھیاروں راکٹ لانچر اور ایل ایم جی جیسے خطرناک ہتھیاروں کادھڑلے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ایک راہگیر بچی سمیت 10افرادہلاک ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ سے متعلق ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ واضح رہے کہ رمضان میں دونوں گروپوں کے درمیان پولیس کی مخبری کرنے پرجھگڑا بھی ہو چکا ہے جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔