جے آئی ٹی نے شہزادہ حماد بن جاسم کو تیسرا خط لکھ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو تیسرا خط لکھا ہے ۔ نجی ٹی وی نیوز 24کی رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی کے لکھے گئے خط میں شہزادہ حما د بن جاسم سے کہا گیا ہے کہ وہ دوحا آکر پاکستان سفارتخانے میں ان کا انٹرویو کرنا چاہتی ہے۔ تاہم قطری شہزادے نے ایک بار پھر یہی جواب دیا ہے کہ میں سپریم کورٹ کو بھجوائے گئے اپنے خط کی پہلے ہی تصدیق کر چکا ہوں ۔اور چونکہ میں پاکستانی شہری نہیں ہوں اس لیے پاکستانی عدالت میں پیش ہونا ضروری نہیں سمجھتا ۔ پاکستانی سفارتخانے میں آکر انٹرویو دینا بھی ایک ہی بات ہو گی۔ اگر جے آئی ٹی میں رہائشگاہ پر آنے چاہے تو اسے خوش آمدید کہوں گا اور اپنے خطوط کی ایک بار پھر تصدیق کیلئے بھی تیار ہوں۔قطری شہزادے کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں بادشاہ کا بیٹا ہوں کوئی ایرا غیرا نہیں۔اس طرح دوسرے ملکوں میں وہاں کے عام شہریوں کی طرح عدالتوں میں پیش نہیں ہو سکتا۔