گریڈ ایک کی کم سے کم تنخواہ 9 ہزار روپے کردی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے گریڈ ایک کے ملازمین کی کم سے کم بنیادی تنخواہ 7 ہزار 640 سے بڑھا کر 9 ہزار 130 روپے کردی۔ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کا نیا پے اسکیل جاری کر دیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ نجی خبررساں ادارے کو حاصل ہونے والی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق سرکاری ملازمین کے سالانہ انکریمنٹ میں بھی اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2010 اور 2016 کے ایڈہاک ریلیف کو بنیادہ تنخواہ میں ضم کیا گیا ہے جبکہ بنیادی تنخواہ کے برابر سو فیصد الاؤنس لینے والوں کا یہ الاؤنس کم کرکے 50 فیصد کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں