مریم نواز کا ٹوئٹر پیغام کیپٹن صفدر کی غلطی کی تلافی تھی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر ایک ایسی سنگین غلطی کر ڈالی کہ مریم نواز کو اس کے ازالے لئے ایک وضاحتی ٹوئٹر پیغام اور ایک جعلی تصویر کا سہارا لینا پڑا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر کیپٹن صفدر سے پوچھاگیا کہ آپ کے بچے بھی ہیں۔اور لندن میں پڑھ رہے ہیں تو پھر ان کی فیس کون ادا کرتا ہے۔کیوں بقول آپ کے آپ تو درویش آدمی ہیں اور کوئی بھی کام نہیں کرتے۔ تو اس کا کیپٹن صفدر کے پاس کوئی بھی جواب نہیں تھا۔ اس کے فوراً بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا ۔اور ساتھ ہی ایک تصویر لگائی ۔ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ “وزیر اعظم اپنے نواسے کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کیلئے لندن آئے تھے (نواسا جو میرا بیٹا ہے جسکی پرورش خود میاں نواز شریف نے کی ہے)۔ تصویر کے بارے میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک تو پس منظر میں نظر آنے والے شیلف میں رکھی کتابیں اوپر چھت سے ایسے ملی ہوئی ہیں جیسے شیلف کا ہی حصہ ہیں ۔گویا شیلف کو اوپر سے بند ہونے والا بارڈر ہے ہی نہیں۔اور دوسرا یہ کہ اس قسم کی تقریب میں تصویر کبھی بھی سائیڈ سے نہیں لی جاتی بلکہ سامنے سے لی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں