اسحاق ڈار کی خفیہ شادی،کس سے شادی کی معروف اینکر پرسن نے کچھا چٹھہ کھول دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے اسحاق ڈار کی خفیہ شادی سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ محترم ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعظم نواز شریف کے سمدھی نے قومی اسمبلی کی ایک رکن سے خفیہ شادی کر رکھی ہے۔اور اس کے بارے میں میں مزید تفصیلات نہیں بتا سکتے ۔میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی اس بات کی تردید سامنے لائے پھر ہم تفصیلات بتا دیں گےانہوں نے کہا کہ اس بات پر کلثوم نواز نے برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ نواز شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کافی عرصہ تک اسحاق ڈار سے ناراض بھی رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے جس خاتون سے شادی کی ہے وہ رکن قومی اسمبلی ہیں اور ان کی ساتھی ہیں۔ :