ایس ای سی پی کے خط میں حسن نواز کی ملزم کے طور پر نشاندہی کی گئی، اسد عمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے خط میں حسن نواز کی ملزم کے طور پر نشاندہی کی گئی اور کوئی ان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل فراہم کرکے احسان کردے ۔ پیر کے روز حسن نواز کی جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حسن نواز واضح جاننا چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے ان کو کیوں طلب کیا ان کو ان کا الزام نہیں پتہ تو کوئی سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل فراہم کرکے احسان کردے انہوں نے کہا کہ حسن نواز دعویٰ کررہے ہیں کہ ریگولیٹر کی جانب سے ان پر کوئی الزام نہیں مگر جے آئی ٹی کے مطابق ایس ای سی پی کے خط میں حسین نواز کی ملزم کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کے مطابق انہیں ایس ای ای سی پی نے مقدمے کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں