مریم نواز کوسیلوٹ مارناارسلہ سلیم کومہنگاپڑ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران مریم نواز کوسیلوٹ مارنے والی ایس ایس پی ارسلہ سلیم کوپی ٹی آئی کی خاتون وکیل نے قانونی نوٹس بھجوادیا۔واضح رہے کہ مریم نوا زجب فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی کے لیے آئیں توایس ایس پی ارسلہ سلیم نے ان کوسلیوٹ ماراجس پرانہیں سوشل میڈیاپرشدیدتنقیدکانشانہ بنایاگیا۔پی ٹی آئی کی خاتون وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے مریم نواز کوسیلوٹ مارنے پرارسلہ سلیم کوقانونی نوٹس بھجوادیا قانونی نوٹس میں کہاگیاہے کہ ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم 15دن کے اندرقوم سے معافی مانگیں۔آپ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہ وصول کرتی ہیں آپ نے مریم نواز کوسیلوٹ کس اتھارٹی کے تحت مارا۔اگرآپ نے معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ ہے۔