“مجھے بہت افسوس ہے کہ۔۔۔”عمران خان بھی مریم نواز سے ہمدردی کرنے والوں میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی مجھے بھی انتہائی غیر مناسب لگی ۔ لیکن اس کی وجہ بھی خود میاں نواز شریف ہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کپتان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگا کہ مریم نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑ رہا ہے لیکن اس کی ذمہ داری خود میاں نواز شریف پر عائد ہوتی ہے۔ اگر وہ اپنی بنائی ہوئی جائیداد کو اپنے بچوں کے نام پر نہ چھپاتے تو آج انھیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ مانیٹرنگ ڈیسک

اپنا تبصرہ بھیجیں