تحریک انصاف نے جھاڑو ہی پھیر دیا،ایک ساتھ چار بڑی سیاسی شخصیات کی شمولیت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر پور سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ساتھ کئی اہم سیاسی شخصیات کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ساتھ چار چار سیاسی شخصیات نے اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔پاکستان تحریک انصاف جوائن کرنے والوں میں معظم جتوئی، نعمان لنگڑیال،فیض وٹو اور دیوان اخلاق شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے وسطی کے بعد جنوبی پنجاب میں اہم سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے اور پارٹی کا اگلا ہدف سندھ ہے۔