سب کھیل ختم ہو گیا نواز شریف خود اپنے خلاف سازش کرتے ہیں ‘ شیخ رشید

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف خود اپنے خلاف سازش کرتے ہیں ‘ سب کھیل ختم ہو گیا ہے ‘ عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں ‘ اٹامک دھماکے کرنے میں نواز شریف کا کوئی ہاتھ نہیں تھا ‘ 72 سے 80 گھنٹے کا کھیل باقی رہ گیا ہے ‘ خون کے آخری قطرے تک نواز شریف کے ساتھ ہوں۔جمعہ کو کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارا تین دن کا کھیل رہ گیا ہے۔ نواز شریف نے خود اپنے خلاف سازش کی ہے۔ کسی نے نواز شریف کے خلاف سازش نہیں کی۔ حکمرانوں کا کھیل اب ختم ہو چکا ہے۔عمران خان نے ان کی تلاشی کرائی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم کیلئے کراچی آیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں نیب قوانین کو اپنے مفاد کیلئے ڈھالنا افسوس ناک ہے۔ جب بھی نواز شریف کو اکثریت ملی انہوں نے اپنے پاؤں پرکلہاڑی ماری۔ 72 سے 80 گھنٹے کا کھیل باقی رہ گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف خود اپنے خلاف سازش کر تے ہیں نیا وزیر اعظم کون ہو گا یہ فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی کو تحلیل کیاگیا تو صوبائی اسمبلیوں کو بھی تحلیل ہونا چاہیے۔ اٹامک دھماکے کرنے میں نواز شریف کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔ سب کھیل ختم ہو گیا ہے۔ عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انشاء اللہ خون کے آخری قطرے تک نواز شریف کے ساتھ ہوں۔ پی ایس 114 میں امید ہے تحریک انصاف کا امیدوار جیتے گا۔